اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ایک سرکاری سروے کے مطابق اس ملک کے مختلف علاقوں میں روزانہ فائرنگ میں کم از کم انیس بچوں کی موت ہو جاتی ہے یا وہ زخمی ہو جاتے ہیں۔
سب سے زیادہ خطرہ لڑکوں، کم عمر کے نوجوانوں اور سیاہ فاموں کو لاحق ہے۔
یہ سروے امریکہ میں تشدد کی خوفناک تصویر پیش کرتا ہے۔
سال دوہزاردو اور دوہزار چودہ کے درمیان امریکی ڈیٹا کا تجزیہ اس موضوع پر اب تک کا سب سے زیادہ وسیع مطالعہ سمجھا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں سالانہ تیرہ سو ہلاکتیں ہوتی ہیں جبکہ تقریبا چھے ہزار افراد زخمی ہو جاتے ہیں۔
.......
/169